وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ 139

سیلاب متاثرین کو سردی، بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا کوئی حصہ نہیں۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے سیاسی بے روزگاروں سے نجات لازم ہے۔ کوئی شک نہیں رہا کہ سابقہ چار سال میں ایک ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی جس سے پاکستان زہرناک مہنگائی کا شکار ہوا۔
سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مظبوط کر سکتے ہیں۔قوم کو سوچنا ہو گا کہ جب جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا ہے تو فسادی لشکر کیوں متحرک ہو جاتا ہے؟جس طرح آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی اور راشی حکومت سے نجات دلائی تھی، اب عوام کو روٹی، روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔ایک ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی، عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں