Miscreants violated the sanctity 130

تھانہ اٸیرپورٹ کے علاقہ کلووال میں دوشرپسندوں نے مسجد کے تقدس کوپامال کرتے ہوئےخطیب و امام مسجد پرتشدد کردیا۔ پولیس شرپسندوں کی پشت پناہی کرنے لگی۔عوام کاشدید احتجاج

رپورٹ سیالکوٹ : سید عنصر عباس شاہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
عمران شیخ اور حافظ عظیم مغل نامی شرپسندوں نے مسجد کے خطیب وامام کو مسجد کے اندر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔امام مسجد کو غلیظ گالیاں دیں اور ان کے کپڑےپھاڑدٸیے۔امام مسجد نے کہا کہ مجھے تشدد کانشانہ بنایا گیا اس کے باوجود ایس ایچ او تھانہ اٸیرپورٹ کارروائی کرنے سے گریزاں ۔پولیس مضروب امام مسجد کو دھمکیاں دےرہی ہے ۔اہل کلووال نے روڈ بلاک کرکے ٹاٸرجلاکر شدید احتجاج کیا۔وجہ عناد یہ بتائی جارہی ہے کہ شرپسندوں کی طرف سے مسجد کمیٹی کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کمیٹی ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ مسجد کمیٹی اس حق میں نہیں ہے جس کا عمران شیخ اور حافظ عظیم مغل کو ناگوار لگا اور انہوں نے بزرگ امام مسجد پرتشدد کردیا۔ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں