police failed to stop the incidents, resident of Emamiya Colony 168

فیروز والہ پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام امامیہ کالونی رحمت پورہ کا رہائشی چودھویں کلاس کا طالب علم ڈکیتی مزاحمت پر قتل

رپورٹ ایچ ایم فیاض : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

فیروز والہ پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام امامیہ کالونی رحمت پورہ کا رہائشی چودھویں کلاس کا طالب علم ڈکیتی مزاحمت پر قتل
پاک فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش دل میں لیے بائیس سالہ مزمل حسین دنیا فانی سے کوچ کر گیا
تفصیلات کے مطابق فیروز والہ امامیہ کالونی رحمت پورہ کا رہائشی جنرل کونسلر لیاقت علی کا جواں سالہ بیٹا چودھویں کلاس کا طالب علم مزمل حسین بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علی الصبح کھیتوں میں پڑھنے کے لیے گیا اسی اثناء دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے مقتول مزمل حسین سے موبائل چھیننے کی کوشش کی نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر مزمل حسین پر فائر کیا جو مقتول مزمل حسین کے سینے میں لگا مزمل حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا قریب ہی کھیتوں میں کام کرتے ہوئے مقتول مزمل حسین کے والد نے فائرنگ کی آواز سنی اور اسی سمت دوڑے چلے آئے ڈاکو موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے قتل کی اطلاع ملتے ہی فیروز والہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا غمزدہ والد اور اس کے اہل خانہ کے مطابق مقتول مزمل حسین تعلیم حاصل کر کے پاک فوج میں بھرتی ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا تھا پاک فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش دل میں لیے مزمل حسین خالق حقیقی سے جا ملا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں