PNP organized a prestigious ceremony 147

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے جہاں پاکستانی کمیونٹی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے آئے ہو معروف صحافی، کالم نگار اینکر پرسن پی این پی نیوز چینل پنجاب کے بیورو چیف ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں پی این پی کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ الریاض حاجی ناصر قادری (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے جہاں پاکستانی کمیونٹی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے آئے ہو معروف صحافی، کالم نگار اینکر پرسن پی این پی نیوز چینل پنجاب کے بیورو چیف ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں پی این پی کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا.
جس میں مختلف اخبارات اور چینل سے وابستہ ریاض کے ورکنگ جرنلسٹ نے شرکت کی
اس موقع پر تقریب کے شرکاء جن میں شعبہ صحافت کے درخشاں ستارے مبشر انوار ،جہانزیب امجد ،عابد شعمون چاند ،ملک کامران ،ولید اعجاز اعوان ،زبیر خان بلوچ ،وسیم خان بلوچ ،کامران ،پاکستان رائٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن ، دنیا نیوز کے حاجی امتیاز ، آپو ورلڈ کے محمد یوسف خالد پی این پی نیوز کے حاجی ناصر قادری شامل تھے تقریب کے شرکاء نے پاکستان سے آئے ہوئے معروف صحافی ایچ ایم فیاض کی ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحافتی میدان میں انکی خدمات کو ریاض کی کمیونٹی ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے ہمیشہ بلا تفریق سیاسی ،سماجی ،ادبی ،مذہبی جماعتوں کی تقریبات کو خبروں کی زینت بنایا تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اینکر پرسن ایچ ایم فیاض نے پی این پی نیوز چینل کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال بعد سعودی عرب کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی احساس پیدا ہوا حقیقی معنوں میں سعودی عرب کی ترقی خادمین حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کا اپنی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ایچ ایم فیاض کا کہنا تھا کہ پانچ سال پہلے کا سعودی عرب اور دو ہزار تئیس کے سعودی عرب میں زمین آسمان کا فرق ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں