PNP News HD Haji Nasir Qadri 171

ایڈورٹائزنگ منیجر پی این پی نیوز ایچ ڈی حاجی ناصر قادری کی جانب سے انتظامیہ پی این پی نیوز ایچ ڈی کے اعزاز میں پر وقار افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایڈورٹائزنگ منیجر حاجی محمد ناصر قادری کی جانب سے پی این پی نیوز ایچ ڈی کی انتظامیہ چیئرمین پی این پی نیوز ایچ ڈی صحافی ،اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ ،نیوز ڈائریکٹر عالم خان مہمند ،منیجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ، وسیم احمد خان اور دیگر دوستوں کے اعزاز میں پر وقار افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر چیئرمین حافظ عرفان کھٹانہ ،نیوز ڈائریکٹر عالم خان مہمند ،منیجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ نے حاجی محمد ناصر قادری کو خوبصورت افطار عشائیہ کے اہتمام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کو دیکھانا،پاکستان کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ایڈورٹائزنگ منیجر حاجی ناصر قادری کی پی این پی نیوز ایچ ڈی اور پی این پی سپورٹس کے لئے بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ دن رات محنت کر کے سپورٹس کے میدانوں کو آباد کر رہے ہیں ،اس موقع پر محمد وسیم بلوچ،محمد کامران اور دیگر دوستوں نے خصوصی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں