On the arrival of PNP News Channel Punjab Bureau Chief 192

پاکستان سے آئے ہوئے پی این پی نیوز چینل پنجاب کے بیورو چیف، کالم نگار اینکر پرسن ایچ ایم فیاض کی ریاض آمد پر ان کے اعزاز میں آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل مڈل ایسٹ کے وائس چیئرمین محمد یوسف خالد کی جانب سے سحری کا اہتمام کیا گیا

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان سے آئے ہوئے پی این پی نیوز چینل پنجاب کے بیورو چیف، کالم نگار اینکر پرسن ایچ ایم فیاض کی ریاض آمد پر ان کے اعزاز میں آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل مڈل ایسٹ کے وائس چیئرمین محمد یوسف خالد کی جانب سے ریاض کے علاقے حی الوزرات کے مقامی ہوٹل الدیوان میں پروقار سحری کا اہتمام کیا گیا جس میں اعجاز بٹ ، محمد قیصر ،محمد کاشف ،رضوان ،نسیم ،زبیر خان بلوچ نے خصوصی شرکت کی ایچ ایم فیاض کی ریاض آمد پر دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ایچ ایم فیاض نے اس موقع پر محمد یوسف خالد اور دیگر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پانچ سال بعد سعودی عرب آکر یوں محسوس ہوا جیسے اپنے دوسرے گھر میں آیا ہوں یہاں کے ترقیاتی کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ بہت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا خادمین حرمین الشریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کا ویژن 2030 سعودی عرب کی عوام کے لیے بہت بڑا منصوبہ ہے جس پر دن رات کام جاری ہے دنیا میں ایسے حکمران بہت کم ملتے ہیں جو اپنی کی ترقی و خوشحالی کے لیے روزگار کے مواقعے فراہم کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں