PNP News Channel HD 66

“”پی این پی نیوز چینل ایچ ڈی “”PNP”” بروقت خبروں کی فراہمی کا منفرد صحافتی ادارہ ہے، جو اس وقت پاکستان کا تیز ترین نیوز نیٹ ورک کا بھی اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ اور “”PNP”” جس کا بنیادی مقصد بھی سچ اور حقائق پر مبنی خبروں کو پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے قارئین تک پہچانا ہے

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان

“”پی این پی نیوز چینل ایچ ڈی “”PNP”” بروقت خبروں کی فراہمی کا منفرد صحافتی ادارہ ہے، جو اس وقت پاکستان کا تیز ترین نیوز نیٹ ورک کا بھی اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ اور “”PNP”” جس کا بنیادی مقصد بھی سچ اور حقائق پر مبنی خبروں کو پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے قارئین تک پہچانا ہے۔ اور منفی صحافت سے ہمیشہ اجتناب کرنا بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار “”PNP”” کے مینجنگ ڈائریکٹر “” MD”” زبیر خان بلوچ نے گزشتہ شب “” PNP”” کے بیوروچیف، کالم نویس اور سیاسی تجزیہ کار اعجاز احمد طاہر اعوان اور “”BCP”” کے سینئر ممبر ولید اعجاز اعوان نے اپنی رہائش گاہ پر جدہ کے سینئر صحافی اور پاک اوورسیز میڈیا فورم “”POMF”” کے سرپرست اعلی سید مسرت خلیل اور “”POMF”” ایگزیکٹیو کونسل کے سینئر ممبر امین فیض، اور زبیر خان بلوچ کے اعزاز میں “”اسپیشل ٹی پارٹی”” کے موقع پر کیا۔ زبیر خان بلوچ نے مزید کہا کہ “”PNP”” گزشتہ تین سال سے صحافت کے میدان میں اپنے وسیع اور اعلی صحافتی تجربہ کی بنیاد پر اپنا ایک منفرد مقام بھی حاصل کر چکا ہے۔ اس وقت اندورن اور بیرون ممالک میں مقیم شعبہ صحافت کا وسیع تجربہ رکھنے والے صحافیوں کی ٹیم میں تقریبا” 16 سے زائد صحافتی ممبران شامل ہیں۔ اس وقت “”PNP”” کی نشریات پورے یورپ، مشرق وسطی سمیت سعودی عرب میں با کثرت دیکھی جا رہی ہیں۔ اور سعودیبعرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سماجی فلاحی خدمات اور مسائل کی نشاندھی کی بھرپور کوریج کر رہا ہے۔ اور اس وقت قومی اسمبلی پنجاب کے اندر کی کوریج کے لئے بھی “”PNP”” نیوز چینل کے نمائندہ خصوصی بیوروچیف پنجاب ایچ ایم فیاض اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو بڑے احسن طریقہ سے پوری کر رہے ہیں۔ زبیر خان بلوچ نے مزید کہا کہ اس وقت “”PNP”” کا ہیڈ آفس اسلام آباد پاکستان میں قائم ہے، اپنے سینئر صحافیوں کے وسیع صحافت کے تجربہ کی بنیاد پر ہی یہ ادارہ ترقی و کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ اس کے چیئرمین اور “”CEO”” انجینئر حافظ محمد عرفان کھٹانہ “”PNP”” کے ادارہ کے لئے نوجوان صحافیوں کی خدمات کو بھرپور طریقہ سے استعمال کر رہے ہیں۔ اور ہماری سوچ اور نظریہ بھی یہ ہی ہے کہ اس شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان صحافیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جائے۔ تاکہ ان کی خدمات اور وسیع تجربے سے بھرپور طور پر استفادہ حاصل کیا جا سکے۔

پاکستان اوورسیز میڈیا فورم””POMF”” جدہ سعودی عرب کے سرپرست اعلی, اور سینئر صحافی سید مسرت خلیل نے شعبہ صحافت میں اپنے وسیع تجربہ کے اوراق کو پلٹتے ہوئے کہا کہ صحافت کے بارے میرا نظریہ اور یہ ہی سوچ ہے کہ “”دوستی سب کے ساتھ مگر صحافت اپنی اپنی”” پالسی پر ہی عمل کرنا میرا اولین مقصد بھی یے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ “”PNP”” کی شب و روز کی انتھک کاوشوں کو اپنی طرف سے پوری صحافتی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ “”PNP”” کا ادارہ اپنی صحافتی ٹیم کی محنت اور لگن سے ایک با اعتماد اور مکمل بھروسے کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے۔ اور اپنی محنت سے ترقی کی منازل کی طرف بھی تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے۔ سچی محنت اور لگن کبھی ضائع نہیں جاتی۔ “”PNP”” اپنی ذمہ دارانہ صحافت کا علمبردار بھی بن چکا ہے۔ “”PNP”” کی ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر اپنی منزل کی طرف بڑی تیزی کے ساتھ گامزن بھی ہے۔ سید مسرت خلیل نے شعبہ صحافت سے منسلک ہونے کے آغاز کے بارے بڑے دلچسپ واقعات بھی سنائے، انہوں نے اپنی صحافتی زندگہ کا آغاز بھی ایک بامعنی لکھے گئے زندگی کے “”یادگار خط”” سے شروع کیا۔ اور پھر انہوں نے صرف آگے کی طرف ہی دیکھا اور کبھی پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اور آج اپنی کامیابی کی منزل کی آخری سیڑھی پر اپنا قدم رکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ یہ ادارہ “”PNP”” دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے، اور صحافت کے میدان میں اپنی صحافتی ٹیم کے ساتھ اپنا ایک منفرد مقام بھی حاصل کریں۔

اس یاد گار اور خصوصی نششت کے اختتام سے قبل میزبان نششت ولید اعجاز اعوان اور اعجاز احمد طاہر اعوان نے “” مینجنگ ڈائرکٹر PNP”” زبیر خان بلوچ، سید مسرت خلیل اور امین فیض کی آمد کا دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں