""پی این پی PNP"" کی وسیع تجربہ کی حامل صحافتی ٹیم کی گراں قدر صحافتی خدمات کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ادارے کا نام روشن کر رہی ہے. 51

پی این پی کی وسیع تجربہ کی حامل صحافتی ٹیم کی گراں قدر صحافتی خدمات کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ادارے کا نام روشن کر رہی ہے.

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان:پی این پی نیوز ایچ ڈی

“”پی این پی PNP”” کی وسیع تجربہ کی حامل صحافتی ٹیم کی گراں قدر صحافتی خدمات کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ادارے کا نام روشن کر رہی ہے۔۔۔ “”حدیبیہ فلور و رائس ملز کے “”چیف ایگزیکٹو انجینئر راشد محمود بٹ
“”حدیبیہ گروپ آف کمپینز” وڈالہ سندھواں گوجرانوالہ کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر راشد محمود بٹ نے “”PNP”” کے بیوروچیف کراچی اور معروف کالم نویس “”میری آواز”” اور سینئر صحافی اعجاز احمد طایرچاعوان سے 40 سال کے طویل رفاقت کے بعد ہونے والی ملاقات کے دوران پرجوش انداز میں “”خوش آمدید”” کہتے ہوئے اپنے خصوصی خیالات کا اظہار کیا۔
اس ملاقات کے دوران راشد محمود بٹ کے صاحبزادے متین راشد بٹ بھی موجود تھے۔ انجینئر راشد محمود بٹ نے حافظ محمد عرفان کھٹانہ زبیر خان بلوچ، عالم خان مہمند، اعجاز احمد طاہر اعوان، ایچ ایم فیاض اور دیگر صحافتی ٹیم کے ممبران کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے شعبہ صحافت کی ترقی اور کاوشوں پر دلی مبارکباد بھی پیش کی۔ اور یہ دلی دعا بھی کی کہ خدا تعالی اس “”ادارہ PNP”” کی شب و روز کی ان تھک کاوشوں اور محنت میں مزید تقویت و کامیابی سے ہمکنار کرے۔
اس ملاقات کے دوران انجینئر راشد محمود بٹ کے والد گرامی صدارتی ایوارڈ یافتہ (دسمبر 2023) اور وڈالہ سندھواں کی معروف سماجی، فلاحی اور سیاسی شخصیت محمود آصف بٹ (یوم وفات 7 مارچ 2023) کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور انکی روح کے لیے بلند درجات کی بھی خصوصی دعا کی گئی، اور دعا کی کہ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے، انجینئر راشد محمود بٹ نے “”حدیبیہ گروپ آف کمپنیز “” چیف ایگزیکٹیو نے “”حدیبیہ”” کے پروسیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے بھی ٹیکنیکل معلومات سے آگاہی فراہم کی۔ “”حدیبیہ”” گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو انجینئر راشد محمود بٹ کے خصوصی تعاون سے “”وڈالہ سندھواں”” کی معروف ادبی، سماجی، شاعر و ادیب اور محقق ساحل ناصری کی تحقیقاتی کاوش پر مشتمل شائع شدہ کتاب “”وڈالہ سندھواں تارخ کے آئینے میں”” اور رسول اللہ کی سیرت طیبہ کی سنہری کرنیں”” کی دو شائع شدہ کتب کے تحائف بھی اعجاز احمد طاہر اعوان کو پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں