Bureau Chief Punjab HM Fayyaz left for Pakistan with his family after performing Umrah. 170

پی این پی “PNP” کے بیورو چیف پنجاب ایچ ایم فیاض اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہو جائیں گئے

کراچی بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پی این پی “PNP” کے بیورو چیف پنجاب، سینئر صحافی اور “روزنامہ انصاف” لاہور کے نمائیندہ خصوصی، سینئر اینکر پرسن، اور “ہم خیال” پروگرام کے ایچ ایم فیاض اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد (5 مئی 2023) بروز جمعہ دمام سے لاہور پاکستان کے لئے روانہ ہو جائیں گئے، اپنے وطن واپسی سے قبل اور دورہ سعودی عرب مکمل کرنے سے قبل ایچ ایم فیاض نے، بیورو چیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان سے بذریعہ آن لائن الجبیل سعودی عرب سے دوران گفتگو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات اقدس کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تقریبا” عرصہ 5 سال کے بعد دوبارہ مجھے فیملی سمیت سعودی عرب آنے کا موقع نصیب ہوا ہے، اور خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر اللہ تعالی نے مجھے حاضری کا موقع فیا یے، میرے سعودی عرب قیام کے دوران مجھ سے محبت اور اپنی بے لوث عقیدت کا جس انداز میں پر جوش اظہار کیا، یہ لمحات میں ساری زندگی کبھی نہی بھول سکتا، یہ ثبوت اور ولولہ انگیز خلوص مجھے اور میری فیملی کو بہت دیر تک یاد رہے گا،میں بہت یادگار یادیں اپنے ساتھ واپس لے کر جا رہا ہوں مجھے پاکستان واپس جا کر بار بار یہ اپ کے ساتھ گزرے ہوئے تاریخی دن یاد آئیں گئے، یہ یادگار دن اب میری زندگی کا گلدستہ کی مانند اثاثہ بن چکے ہیں،
مجھے بہت دنوں تک سعودی عرب کی یاد اور احساس بار بار دلاتی رہے گئی، اور یاد آئیں گئیں، اگر زندگی رہی تو پھر جلد سعودی عرب آونگا، یہ محبت اور خلوص کے پیکر کا لازوال جذبہ اور رشتہ سنہری یادوں سے پیوستہ رہے گا، گصری ہوئی یادیں زندگی کا قیمتی اثاثہ بن کر رہ جاتی ہیں، دوست احباب اور مجھ سے محبت کرنے والوں نے انتہائی محبت اور خلوص کے جذبات کے عزت و احترام اور تکریم سے مجھے نوازا ہے، یہ سعودی عرب مین ان سب دودتوں کے ساتھ گزرا ہوا وقت میرے لئے کل کا ماضی بن جائے گا، وقت اب میری زندگی کا قیمتی اثاثہ کا درجہ حاصل کر چکا ہے، ریاض میں مقیم “PNP” کی صحافتی ٹیم زبیر خان بلوچ، حافظ عرفان کھٹانہ، اور حاجی محمد ناصر قادری نے اپنی اپنی بھرپور محبت سے نوازا، اور اس تقریب کے دوران میری صحافتی خدمات کھ اعتراف میں مجھے “”اعزازی ڈیلڈ”” سے بھی نوازا، اور مختلف اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا پھر مجھے بہترین کوریج دی، ایچ ایم فیاض نے مذید کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ہمارے لئے ایک عظیم ملک کی حیثیت رکھتا ہے ہمیں چاہئے کہ اپنے آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس نعمت خداوند “پاکستان” کی دل د جان سے قدر کریں، پاکستان کا وجود ہے تو ہم سب ہیں اور سیاسی سرگرمیاں بھی کرتے رہیں گئے، اگف خدانخواستہ پاکستان کو کچھ ہو گیا تو ہمیں یہ آزادی کبھی نصیب نہ ہو سکے گئی، ہم نے اس پاکستان کے حصول اور آزادی کی نعمت کی خاطر لازوال قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، تب جا کر یہ آزادی ملی ہے، ایچ ایم فیاض نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ اخوت کے عظیم رشتوں کے بندھن سے گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے منسلک ہے، سعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون اور مالی مدد کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پوری پاکستانی قوم اور اوورسیز سعودی عرب کو اپنا دوسرا “”وطن ثانی”” کا درجہ دیتے ہیں، اپنے آنے والے وقت میں یہ مراسم مذید مضبوط اور مستحکم ہوں گئے، سعودی عرب کی سلامتی اور تحفظ کے لئے پاکستانی عوام کی جان بھی حاضر ہے، محترم ایچ ایم فیاض جدہ کے معروف اور کہنہ مشق صحافی جناب سید مسرت خلیل اور ان کے جملہ اراکین کی طرف سے خراج تحسین اور حوصلہ افزائی پر بھی شکریہ کیا، آخر میں ایچ ایم فیاض نے سعودی عفب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے دل سے درخواست کی کہ جب بھی آپکو عمرہ اور حج کی سعادت اور مکہ مکرمہ اور روضہ رسول مدینہ منورہ جانے کا اتفاق اور حاضری کا موقع ملے، پاکستان کی ترقی خوشحالی مضبوطی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا ضرور کریں، “پاکستان” ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے، ان قوموں سے پوچھیں یا پھر فلسطینی عوام اور نہتے کشمیریوں سے اس نعمت اور آزادی کے بارے پوچھیں، دعا ہے کہ اللہ پا ہمارے اس وطن عزیز کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے.
(آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں