special meeting chaired by the central president of Pakistan Muslim 70

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس گزشتہ شب محمود الحق ڈوگر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

خصوصی رپورٹ/ اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس گزشتہ شب محمود الحق ڈوگر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم 10 افراد پر مشتمل مسلم لیگی قیادت پر مشتمل ایک وفد اگلے ماہ اپنے قائد “”PMLN”” میاں محمد نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کرے گا۔ اور اپنی ملاقات کے دوران سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے پارٹی کو درپیش مسائل اور مشکلات پر غور کے ساتھ ساتھ پارٹی کے بارے اپنی تجاویز بھی پیش کرے گا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کی قیادت پہلی بار اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی پاکستان وطن واپسی کے بعد باقاعدہ طور پر ملاقات کرے گئی۔ اور ملک کے اندر ہونے والے آئیندہ عام انتخابات کی کامیابی کے بارے غور اور انتخابی عمل کھ بارے لائحہ عمل بھی ترتیب دے گا۔ سعودی عرب کا یہ 10 رکنی وفد اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو پارٹی کو درپیش مسائل کے بارے اپنی اپنی تجاویز اور مشوروں سےبھی اعلی قیادت کو آگاہ کرے گا۔ سعودی عرب کے 10 رکنی وفد سے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کا حتمی اور متوقع اعلان اور ملاقات کی تاریخ کا عنقریب مقامی میڈیا کے ذریعے کیا جائے گا۔ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے وفود بھی پاکستان اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملنے کے لئے جائیں گئے۔ اور سعودی سے پاکستان جانے والوں کے ناموں کی حتمی لسٹ میں شامل ناموں کا اعلان بھی عنقریب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں