PML-N Will Do Clean Sweep In LG Elections 282

ملک راشد پرویزاعوان صوبائی چئیرمین ریاض ریجن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی

رپورٹ : (کامران سلہریا، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے لوگ نواز شریف سے جنون کی حد تک پیار کرتے ہیں۔حکومت کو خیبر پختونخواہ میں اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ہے رہی سہی کسر پنجاب میں نکل جاے گی کیونکہ عمران خان نے ملک کو سوائے مہنگائی کے کچھ نہیں دیا عمران کو اب اپنا بدل کے ناکام خان رکھنا چاہیے تاکہ ملک میں تبدیلی کا نعرہ پورا ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ملک راشد پرویزاعوان صوبائی چئیرمین ریاض ریجن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہونے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل بھڑتانوالہ میں ملک خورشید چئیرمین کا الیکشن لڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں