PML-N Senior Vice President Maryam Nawaz Sharif' 141

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف کی امارات سے لاہور کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے

رپورٹ محمد آصف خان دبئی (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف امارات سے لاہور آنے والی پرواز میں سوار ہو چکی ہیں اور روانگی سے قبل جہاز میں موجود ایک مسافر کے سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ، مسافر کا طبی معائنہ کرنے کیلئے میڈیکل ٹیم جہاز میں داخل ہو چکی ہے ۔جہاز کے عملے کا کہناہے کہ پرواز ممکنہ طور پر ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پرواز میں ن لیگی کارکن ہارون بھٹہ کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں