PML-N 277

پاکستان مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے جانب سے پارٹی سنئیر رہنما، ملک محی الدین کی ایک سال بعد سعودی عرب سے واپسی اور انکی بہو کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس رکھا گیا جس میں پارٹی عہدے دران کے ساتھ ساتھ تمام جماعتوں اور فورم کے زمہ دران بے شرکت کی

رپورٹ : جدہ (امداد حسین لک، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

تعزیتی ریفرنسُ کی صدرات چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے کی تقریب میں مسلم لیگ (ق) کے چیئر مین چوہدری اظہر وڑائچ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تصور ،ممبر ایڈوائزری کونسل پاکستان اوورسیز فورم چوھدری محمد امجد گجر، چیئرمین آل پاکستان گجر ویلفیئر ایسوسی ایشین چوہدری محمد ثقلین، جموں کشمیر کمیونٹی سے سردار وقاص ،سردار اشفاق ، راجہ شمعرود ،پاکستان تحریک انصاف سے سابقہ صدر ریاض شاہین آفریدی ، قیصر جاوید قریشی ، تنویر صدیق خان ،حاجی عثمان ،پی پی پی سے نائب صدر ملک جاوید ،چوہدری ذوالفقار گجر ،زمرد خان ،فضل عباس ،مسلم لیگ ن سے جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں ،چوہدری عباس ،میاں رضوان ،علی صہب ،میاں مدثر ،احسان الہی گجر ،رضوان جانی ،ق لیگ سے چوہدری عبدالشکور ،عرفان گوندل ،اور بزنس کیمونٹی سے چوہدری تنویر ،اکرم سندھو جبکہ میڈیا سے صدر پاک میڈیا چوہدری نورالحسن گجر ، حافظ عرفان کھٹانہ ،فہیم گلستان،ثاقب احسان ،ملک نصیر احمد اور دیگر نے ملک محی دین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ کہی ۔ تقریب کے دوران ملک محی الدین نے تمام حاضرین سے بات کرتے ہوئے اس بات کو سراہا کہ یہاں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بغیر کسی سیاسی ، مذہبی یا سماجی فرق کے صرف بحیثیت پاکستانی جمع ہوئے ہیں جس کے لیئے وہ انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام لوگ اپنی اپنی سیاسی وابستگیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے لیئے ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر غمی اور خوشی کے امتزاج کا ذکر کرتے ہوئے اپنے یہاں پوتے کی ولادت کی خبر بھی دی ۔ تمام شرکاء نے بچے کی لمبی عمر کی دعا کی .اور تقریب میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں