Dinner in honor of Central Secretary General PML-N Saudi Arabia Mian Muhammad Tariq Junaid by District President PML-N Resistance Riaz Region 273

ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مزاحمیہ ریاض ریجن کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کے اعزاز میں عشائیہ

( رپورٹ : میاں محمد عظیم ، پاک نیوز پوائنٹ )
ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مزاحمیہ ریاض ریجن کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کے اعزاز میں گزشتہ رات مزاحمیہ سٹی میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا میاں طارق جنید نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پندرہ روزہ کامیاب دورہ کیا جس میں ساحلی شہر جدہ؛؛ مکہ مکرمہ؛؛ عسیر ریجن ؛؛ وادی الدواسر ؛؛ لیلیٰ افلاج ؛؛ حوطہ بنی تمیم شامل ہیں جس میں انہوں نے مرحلہ وار تنظیم سازی مہم کو مکمل کیا اور نو منتخب کارکنوں کو مبارکباد دی تنظیم نو مکمل کرنے کے بعد انہوں نے المزاحمیہ سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر الماحمیہ سٹی کے صدر نے میاں طارق جنید کو خوش امدید کہا اور مسلم لیگ کی تنظیم نو مکمل کرنے پر مبارکباد دی عشائیہ کا انتظام مقامی ہوٹل *نرالا فش پر کیا گیا مچھلی اور مٹن نہاری سے ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی صدر ریاض ریجن (کلچرل ونگ) جناب محترم چوہدری عبدالقيوم کنگ سمیت سوشل میڈیا ھیڈ مزاحمیہ بارش علی نے بھی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں