(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پارٹی آج ایک نہایت قابل، وفادار، بہادر، مخلص رہنما اور نہایت اچھے انسان سے محروم ہو گئی ہے پرویز ملک ایک مخلص بھائی، دوست اور ساتھی تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ان کی وابستگی، وفاداری اور محبت و اعتماد کا تعلق مثالی رہا
ملک، جمہوریت اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی کمی پوری نہیں ہو سکے گی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین