A Thai company has recently introduced a new pizza with some cannabis leaves on it which can be eaten with pizza. 211

تھائی لینڈ کی ایک کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا پیزا متعارف کروایا ہے جس پر بھنگ کے کچھ پتے رکھ دیئے گئے ہیں جنہیں پیزا کے ساتھ کھایا بھی جاسکتا ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اگرچہ اسے “کریزی ہیپی پیزا” کا نام دیا گیا ہے لیکن تھائی لینڈ میں اس کی شہرت “بھنگ پیزا” کے نام سے ہورہی ہے جبکہ عوامی حلقے اس پر شدید اعتراض بھی کررہے ہیں.
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں بھنگ کے پودے سے تیار کردہ منشیات پر ضرور پابندی ہے لیکن خام حالت میں اس کے پتّوں وغیرہ کے استعمال سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں۔
’’ویسے یہ بالکل بے ضرر سی چند پتیاں ہیں جنہیں بہت زیادہ کھانے کے بعد ہی آپ کو ہلکا پھلکا نشہ محسوس ہوگا،‘‘ جنرل مینیجر نے ہنستے ہوئے کہا
اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھائی لینڈ کی “دی پیزا کمپنی” نے یہ نیا پیزا پیش کیا ہے جس پر بھنگ کے چند پتے اس طرح رکھ دیئے گئے ہیں کہ اگر کسی کا دل چاہے تو وہ ان پتوں کو کھا لے، اور نہ چاہے تو انہیں نکال کر پھینک دے۔
اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کمپنی کے جنرل مینیجر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سخت مقابلے کی دنیا میں انہیں ہر وقت کچھ نہ کچھ ایسا کرتے رہنا پڑتا ہے کہ وہ خبروں میں رہیں اور ان کی مشہوری ہو، تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ گاہک ملتے رہیں۔
نیا پیزا متعارف کروانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس بارے میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر بات ہو اور ان کی کمپنی کا نام لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں