Sania Mirza's tennis partner Chinese player mysteriously goes missing after accusing her country's former deputy prime minister of sexual abuse 297

ثانیہ مرزا کی ٹینس پارٹنرچینی کھلاڑی اپنے ملک کے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پینگ شوئی نے دو ہفتے قبل چینی سوشل میڈیا ایپ ویبو پر ایک پوسٹ میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاولی نے کافی سال پہلےانہیں اپنے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ژانگ گاولی مجھے اپنے گھر لے گئے جہاں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔


ان کی اس پوسٹ کو چند منٹوں بعد ہی ڈیلیٹ کردیا گیا تھا جبکہ اب پینگ شوئی خود بھی کچھ روز سے لاپتہ ہیں اور ان کے بارے کسی کو علم نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ٹینس کی عالمی فیڈریشن سے معاملے کو اٹھانے کی اپیل بھی کی جارہی ہے۔ٹینس کے عالمی سٹار اینڈی مرے سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی اس معاملے کو اٹھایا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں