Millions of Hajj pilgrims reached Arafat in Arafa 78

زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک کی پابندی کرنے کی ہدایت

سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے نے کہا ہے کہ زائرین مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ماسک کی پابندی کریں.
سبق ویب کے مطابق نگراں ادارے نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں.
نگراں ادارے نے زائرین کو ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں