پی آئی اے کے پائلٹ نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پرواز اڑانے سے انکار کردیا اور پرواز کو اسلام آباد کے بجائے دمام ایئرپورٹ پر اتار دیا 250

پی آئی اے کے پائلٹ نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پرواز اڑانے سے انکار کردیا اور پرواز کو اسلام آباد کے بجائے دمام ایئرپورٹ پر اتار دیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پی آئی اے پرواز 9754 ریاض سے اسلام آباد میں کئی گھنٹوں تاخیراورمسافروں کا عملہ سے تکرار جہاز خالی کرنے سے بھی انکار۔۔۔صورتحال کشیدہ ہونے پر ائیرپورٹ سیکورٹی طلب کر لی گئی.
سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9754 گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئی، پریشان حال مسافروں نے جہاز کے اندر ہی پی آئی اے کے خلاف احتجاج شروع کردیا.
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث ریاض سے اڑنے والی پرواز سعودی عرب کے شہر دمام میں اتاری گئی تھی، کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر جہاز کو اسلام آباد لے جانے سے انکار کردیا اور طیارے کا رخ اسلام آباد کے بجائے دمام کی طرف موڑدیا، جہاں مسافروں نے جہاز کے اندر شورشرابہ کرتے ہوئے جہاز سے اترنے سے انکار کردیا، اور صورتحال کشیدہ ہونے پر ریاض ایئرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کو طلب کرکے حالات کو قابو کیا گیا.
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی سیفٹی کے لیے کپتان کا مکمل پرسکون اور آرادہ ہونا ضروری ہے، کپتان اور عملے کے آرام کے لیے بندوبست کردیا گیا تھا، اور پی کے 9754 کے مسافروں کو 24 گھنٹے تاخیر کے ساتھ گزشتہ رات 11 بجےاسلام آباد پہنچا دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں