Pakistan's national airline Pakistan International Airlines has announced to operate 35 flights a week to Saudi Arabia. 386

پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے ہر ہفتے 35 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ خان کے مطابق یہ پروازیں سعودی شہروں جدہ، ریاض، دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائیں گی جو پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور سے روانہ ہوں گی.
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 27 مارچ 2020 سے کووڈ کی وبا آنے کے بعد پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی.
یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا.
ترجمان نے مزید کہا کہ اب امید کی جا رہی ہے کہ عمرے کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائیگا.
اس کے بعد دو ماہ کا ایک فیز آیا جس میں سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جن لوگوں کے پاس اقامہ ہے وہ جلد از جلد سعودی عرب لوٹ جائیں، تب کچھ وقت کے لیے پروازیں چلائی گئیں.
اور پھر قومی ائرلائین کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی مختصر عرصے کے لیے درجہ بندی کے تحت آپریٹ کی گئیں۔
اس دوران 2020 میں دوبارہ سے دو ماہ کے لیے سعودی شہریوں کو وطن واپس بلانے کے لیے پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ جن پر ان شہریوں کو سعودی عرب پہنچانے کے بعد دوبارہ ہابندی عائد کی گئی۔
اس کے بعد باری آئی صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سعودی شہریوں کی.جن کے لیے ایک بار پھر 2020 میں پروازیں مختصر عرصے کے لیے شروع کی گئیں.
ترجمان عبداللہ خان کے مطابق ’اس بار اچھی بات یہ ہے کہ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی، نہ کوئی درجہ بندی کی گئی۔ جس کا مطلب ہے کہ اب حالات نارمل ہو رہے ہیں.
ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں