رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تفصيلات کے مطابق شیر پور روڑ پھول نگر کا ٹرانسفارمر بروز سوموار سے خراب ہے اہل علاقہ نے واپڈا کے ملازمین سے بات چیت کی تو انہوں نے 25000 کا مطالبہ کیا جو اہل علاقہ نے ادا کر دیا لیکن پھر بھی ابھی تک ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہو سکا اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف احتجاج اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ایسے رشوت خور واپڈا ملازمين کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے بجلی نہ ہونےکی وجہ سے پورا محلہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور نمازی حضرات نماز پڑھنے سے پریشان ہے بچوں کا گرمی سے برا حال ہے واپڈا اہلکاروں کو عوام کی کوٸی پروا نہیں اہل محلہ صبح شام واپڈا آفس کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں واپڈا عملہ بہانے بنانے میں مصروف عمل ہے اہل محلہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے اگر ہمارا مسلہ حل نا ہوا تو ہم واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کریں گے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ رشوت خور اور کام چور عملے کے خلاف سخت سے سخت کارواٸی عمل میں لاٸی جائے.