Philippine Airmen Arrested for Smuggling 176

فلپائنی فضائی عملہ اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سبق ویب سائٹ کے مطابق فضائی عملے سے 27 کلو پیاز اور 10 کلو لیموں اور 1 کلو اسٹرابیری سمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے.
فلپائنی کسٹم حکام نے کہا ہے کہ ریاض اور دبئی سے آنے والی پروازوں کا فضائی عملہ زرعی مواد سمگل کرنے میں ملوث پایا گیا ہے.
واضح رہے کہ فلپائن میں پیاز کا بحران چل رہا ہے جس کے باعث ایک کلو دو ڈالر سے بڑھ کر 11 ڈالر ہوگیا ہے.
فلپائن میں بحران کے باعث پیازکی قیمت مرغی کی قیمت سے %50 فیصد جبکہ گوشت کی قیمت سے %25 فیصد زیادہ ہے.
ماہرین کا کہنا ہے کہ فلپائن میں زرعی پیداوار کی قلت ستمبر 2022 میں آنے والی طوفان کی وجہ سے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں