philanthropist Abdul Haimad Abu Farooq 166

پاکستان مسلم لیگ ریاض کے بانی، معروف سماجی و فلاحی شخصیت عبدالحیمد ابو فاروق کی طرف سے سینئر صحافی اور “”PNP”” کے بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان کے اعزاز میں “” فیملی ڈنر”” کا خصوصی اہتمام کیا گیا

رپورٹ : الریاض ، اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کے بانی ، معروف سماجی و فلاحی شخصیت، بزنس میں جناب عبدالحمید ابو فاروق نے گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر پاکستان سے ریاض آئے ہوئے “”PNP”” کے بیورو چیف، کہنہ مشق صحافی اور کالم نویس “”میری آواز”” اعجاز احمد طاہر اعوان کے اعزاز میں ایک یادگار پر تکلف اور شاندار “”فیملی ڈنر “” کا خصوصی اہتمام کیا، اس موقع پر ابو فاروق کے صاحبزادے عمران حمید اور “”BCP”” کے سینئر ممبر ولید اعجاز اعوان بھی موجود تھے، دوران ملاقات ملک کے تازہ ترین ملکی سیاسی حالات بھی زیر بحث رہے، اوراس سال کے نئے بجٹ پر بھی تفصیلی تبصرہ اور گفتگو جاری رہی، اور یہ دعا بھی کی گئی کہ اللہ پاک وطن عزیز کو معاشی طور پر ایک مضبوط، خوشحال اور مستحکم ملک بنا دے، تاکہ ملک ہر میدان اور شعبہ کے اندر بے مثال ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں کامیاب ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں