پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی ضمانت منظور کرلی 203

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی ضمانت منظور کرلی

رپورٹ : لال زمین خان تاران دیربالا خیبر پختونخوا (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے کل 12 بجے تک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نےتحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کی درخواست کیوں پینڈنگ رکھی گئی، رات کے 10 بجے ہیں یہ بچی یہاں انصاف کے لئے بیٹھی ہے، اگر میں نہ آتا تو کیا یہ رات ہائی کورٹ میں گزارتی؟۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں کیا کچھ ہورہا تھا کہ مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا۔ اگر میں کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو پھر مجھے استعفی دے دینا چاہیے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، پاکستان کے لئے جان اور انا قربان ہے۔میں نے پاکستان میں ہی رہنا ہے،سبز پاسپورٹ اور سبز جھنڈا میرا فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں