" پرویز الہٰی ہمارے 40 ارکان کو معطل کرنا چاہتے ہیں"حمزہ شہباز کا الزام 188

” پرویز الہٰی ہمارے 40 ارکان کو معطل کرنا چاہتے ہیں”حمزہ شہباز کا الزام

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آپ کی سب سے بڑی سازش پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے خلاف تھی جس میں آپ نے وسیم اکرم پلس کووزیراعلی بنایا جس کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کوروناکاٹتا ہے وہ صرف ہیلی کاپٹر پر شہر کے اوپر گشت کرتا رہا.
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگر کل کوئی تماشہ لگانے کی کوشش کرتا ہے تو تمام تر حالات کے ذمہ دارپرویزالہیٰ ہوں گے، پرویز الہٰی نے خود اسمبلی کے شیشے تڑوائے تاکہ ہمارے 40 ارکان کو معطل کیا جاسکے.
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارا اجلاس بلانے کا ایک ہی مقصد تھا وہ یہ کہ لیڈر آف دی ہاؤس منتخب ہو سکےلیکن جو ہمارے اراکین کے ساتھ ہوا وہ نہایت گھٹیا حرکت تھی۔ہمارے اراکین کو افطاری کا سامان نہیں لانے دیاگیا، اے سی اور لائٹس سمیت سب کچھ بند تھا،یہاں تک کہ وضو کرنے کے لیےبھی پانی میسر نہیں تھا۔ہمارے جانے کےبعد پرویزالہیٰ نے خود شیشے تڑوا کر الزام لگایا تاکہ ہمارے 40 ایم پی ایز کو معطل کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کو آرڈینس فیکٹری بنا دیا گیا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے آئین کے خلاف رولنگ دی ہے۔آپ کا وطیرہ قوم نے دیکھ لیا ہے۔آپ نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔میں نے پاکستان کے عوام کو گواہ بنایا ہے کہ اگر کل کوئی تماشہ لگانے کی کوشش کرتا ہے تو تمام تر حالات کے ذمہ دارپرویزالہیٰ ہوں گے۔مجھےکہنے دیں کہ آپ کی حکومت میں کسان پریشان ہیں،مزدور بے روزگار ہیں۔شام کو جب کوئی مزدور خالی ہاتھ گھر جاتا ہے تو اس کے بچے اس کو نوچنے کو آتے ہیں کہ ہمارے لیے کیا لے کر آئے ہیں؟آپ کے صحت کارڈ کےکھیل تماشے پر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ادویات نہیں جاؤ جا کر باہر سے لو۔آپ کے دور میں رشوت کا بازار گرم ہے، وزیراعلیٰ خود کیش پر کام کرتا ہے۔لاہور،ملتان کوٹ ادو اور لیہ میں لوگوں کو لوٹتے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں