personality an introduction 185

ایک شخصیت ایک تعارف “”ڈسکہ فاروقیہ قبرستان “” پاکستان کا سب سے بڑا اور چار پشتوں پر مشتمل تاریخی قبرستان،محمد اسلم کھنہ

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آج ہم آپکی ملاقات شہر ڈسکہ کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت محمد اسلم کھنہ سے “”PNP”” کے پلیٹ فارم سے کرواتے ہیں، جو ایک طویل عرصہ سے جذبہ انسانیت سے سرشار ہو کر فلاحی امور کو سرانجام دے رہے ہیں اس سے بیشتر محمد اسلم کھنہ گزشتہ 35 سال سے یہ خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں، آج کل یہ سلسلہ اور ذمہ داریاں موجودہ چیئرمین فیصل اسلم کھنہ پوری کر رہے ہیں، ان کی ان گرانقدر خدمات پر اہل ڈسکہ کی طرف سے انہیں “”خراج تحسین”” پیش کیا جا رہا ہے،

فیصل اسلم کھنہ نے اپنی بات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “”فاروقیہ قبرستان ڈسکہ”” گزشتہ چار پشتوں کے خاندانوں پر محیط ہے، اور یہ پاکستان کا سب سے پرانا اور اہل ڈسکہ کا قدیم ترین قبرستان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مثالی قبرستان کا درجہ رکھتا ہے، قبرستان کے انتظامات کے لئے ایک باقائدہ طور پر انتظامی کمیٹی بھی قائم ہے اور باہمی مشاورت سے قبرستان کی تزئین و آرائش اور دیگر ضروری انتظامات کے لئے امور کو طے کیا جاتا ہے،

فیصل اسلم کھنہ نے مزید کہا کہ قبرستان کے اندر تدفین فری رکھی گئی ہے، اس کا کوئی معاوضہ نہی لیا جاتا، بلکہ قبرستان میں جگہ کی گنجائش کے مطابق قبر کا انتظام اور نئی قبر کی گنجائش کو پیدا کیا جاتا ہے، قبرستان کے اندر رات کے اوقات کار کے دوران بہترین روشنی کا انتظام کیا گیا ہے، دوران تدفین قبرستان میں آنے والے بزرگوں کی سہولت اور آرام کے لئے بیٹھنے کا ماربل کے بنچ بنائے گئے ہیں، پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کے کولر رکھے گئے ہیں، قبرستان کے اندر “”ہینڈ پمپ”” کی جگہ اب پائپ لائن کے ذریعے ٹونٹیوں کا لگا دیا گیا ہے، ضرورت مند اور مستحق افراد کی سہولت کے لئے فری “”کفن اور نہلانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، اور عنقریب مستحقین کے لئے ان کے گھر سے قبرستان تک میت کی تدفین کے لئے اپنی ذاتی گاڑی کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، ڈسکہ مخیر حضرات اس سلسلہ میں مکمل تعاون کر رہے ہیں، اور عنقریب فاروقیہ قبرستان ڈسکہ کی اپنی ذاتی گاڑی کا انتظام بھی ہو جائے گا، قبرستان کے اندر نئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ آنے جانے کے لئے پختہ راستے بھی بنا دئے گئے ہیں، قبرستان کے اندر آنے والے لواحقین کے ایثار ثواب کے لئے خصوصی دعا کرنے کے لئے “”قرآن پاک”” کا بھی انتظام کیا گیا ہے، اب تک قبرستان کی انتظامیہ کی طرف سے سینکڑوں افراد کے اہل خانہ کو فری کفن تقسیم کئے جا چکے ہیں، یہ سہولت اس سے بیشتر نہی تھی، اس کے علاوہ دوران ختم شریف کے وقت قبرستان کی انتظامیہ کی جانب سے فری کراکری اور برتنوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، نئی قبروں کی کھدائی کے دوران معاونت اور تدفین کے لئے ملازمین کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے اس کی ذمہ داری عباس بھائی کو سونپی گئی ہے، جو سارے انتظامات کی دیکھ بھال کرتے ہیں، شدید گرمی سے بچا کے لئے پنکھوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے، عباس فوجی بھی قبرستان کی انتظامیہ کا ایک اہم ترین حصہ ہیں، جو بہت سارے امور کے ساتھ منسلک ہیں، اور اپنا بیشتر وقت قبرستان کی نگرانی اور دیکھ بھال میں صرف کرتے ہیں، اس نیک کام میں اپنا وقت دینے پر اللہ پاک ان سب کو جائے خیر دے گا، ڈسکہ کا یہ مثالی قبرستان کے درجہ کا مقام بھی حاصل کر چکا ہے، فیصل اسلم کھنہ نے اہل ڈسکہ کے مخیر حضرات کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید تعاون کی بھی اپیل کی، تاکہ قبرستان کے بہترین سہولتوں اور انتظامات سے ڈسکہ کے عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے،
آخر میں فیصل اسلم کھنہ نے اپنی اور انتظامیہ کی طرف سے “”PNP”” کی ساری صحافتی ٹیم کے تعاون اور خصوصی انٹرویو کی اشاعت کا دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا، اور “”PNP”” کی کامیابی اور کامرانی کے لئے خصوصی دعا بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں