personality an introduction 283

ایک شخصیت ایک تعارف

ایک شخصیت ایک تعارف

خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان

ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، جو اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ساتھ جذبہ خدمت کے عظیم رشتے سے بھی سرشار ہیں، آج ہم آپ کی ملاقات “ایک شخصیت ایک تعارف” کے حوالے سے ان سے کرواتے ہیں،
ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے اپنی زندگی کے اوراق سے پردہ کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق سندھ کے شہر “ماتلی ضلع بدین” سے ہے، ایک تعلیم یافتہ گھرانے میں اپنی آنکھ کھولی، اور مقامی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پھر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی “جامشورو” سے ایم بی بی ایس” MBBS” کی اعلی ڈگری حاصل کی، اور ایک سال تک “ہاوس جاب” میڈیسن اور سرجری کے شعبہ میں کی، اور پھر وہاں سے 1995 میں کراچی شفٹ ہو گیا، میری شادی میرے والدین کی باہمی رضامندی سے دوران میڈیکل اسٹوڈنٹس ہی طے کر دی گئی، اور اللہ کا شکر ہے کہ آج میرے 5 بچے ہیں جو اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دوران کراچی میں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سے ٹرینی اور آر ایم او “RMO” کو کورس مکمل کیا، اور ساتھ ہی پرائیویٹ ہاسپٹل “”MEDI SHIELD” میں جاب بھی شروع کر دی،
ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے کہا کہ میری جاب کے دوران ہی مجھے سعودی عرب میں جاب کی پیش کش ہوئی، میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں “”الایمان جنرل ہاسپٹل منفوحہ” میں بطور فزیشین میڈیکل ڈیپارٹمنٹ جوائن کر لیا اور تقریبا” 8 سال تک اپنی خدمست سر انجام دیں، اور پھر مستقل طور پر پاکستان واپس آ گیا، کراچی میں
” کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جوائن کیا، مگر تقریبا” دو سال کے بعد مجھے پھر “”کنگ فیصل ملٹری ہاسپٹل میں جاب کی نئی پیش کش آ گئی، اور پھر سے میں سعودی عرب کے ڈہر “”خمیس مشیط”” آ گیا، اور وہاں سے سال 2019 کے آخر میں مستقل طور پر واپس پاکستان آ گیا، اب کراچی میں “میپ” MAP میڈیکل سینٹر میں بطور میڈیکل ڈائیریکٹر اینڈ عبدالعزیز ڈایلائسسز سینٹر میں میڈیکل ڈائیریکٹر اینڈ کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ ڈائیبیالوجسٹ کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہوں،
ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے کہا کہ میں ریاض میں اپنے قیام کے دوران “”پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض”” کا ایگزیکٹیو کونسل کا رکن بھی رہا، اور ساتھ ہی مختلف سماجی سیاسی اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ بھی وابستگی رہی،
ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے کہا کی میرا تعلق “”قائم خانی راجپوت” قبیلے سے ہے، اور ہم پاکستان بننے سے پہلے ہی راجستان انڈیا میں رہتے تھے، اور ہمارے گھرانے کے لوگ زیادہ تر فورسسز میں تھے، اس وقت کی پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس میں اعلی عہدوں پر “قائم خانی” اپنے وطن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے،
ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے مذید کیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میرے پانچ بچے ہیں بڑا بیٹا ہے جو کمپیوٹر انجینئر ہے اور اب سوفٹ ویئر انجینئرنگ میں ماسٹر کرنے کے بعد “پی ایچ ڈی PHD” کر رہا ہے، اور اس وقت ایک آسٹریلیا کی آئی ٹی کمپنی میں کنسلٹنٹ کی جاب کر رہا ہے، اور سیک بیٹی ہے جو ،شکاگو” میں اپنے شوہر کے ساتھ بڑی ہی خوشحال اور کامیاب زندگی گزار رہی ہے، دوسرا بیٹا کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کر رہا ہے، اور دو چھوٹی بیٹیاں بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں، اور آج کل میں گلشن اقبال کراچی میں ہی رہائش پزیر ہوں،
ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے اپنی ایجوکیشن کے بارے تفصیلات بتاتے ہوا کہا کہ میں نے 1993 میں MBBS, سال 2010 میں MBA HRM اس کے علاوہ سال 2013 میں MCPS اور سال 2015 میں DDM کی اعلی ڈگریاں حاصل کیں،
اپنے فرصت کے لمحات کے بارے ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے کہا کہ اپنی روزمرہ کی مصروفیات کے بعد جو وقت بچتا اور ملتا ہے، وہ اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ گزارتا ہوں، اور اپنی اولاد کی تربیت اسلامی درس و تدریس کے مطابق کرنے پر اپنی توجہ دیتا ہوں،ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے “میپ” MAP نے تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ آج سے بہت سال پہلے ریاض کے مخیر حضرات کے تعاون سے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں مقیم افراد کے لئے میڈیکل کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سال 2002 میں سنگ بنیاد رکھا گیا، آج کل “میپ” MAP کے چیئرمین ظفر اللہ خان ہیں، جبکہ اس کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر اشتیاق راو، عبدالحمید ابو فاروق، محمد عارف پولانی، حشمت خان، سلیم جانڈا، شفیع قریشی، ڈاکٹر ریاض خواجہ، اور ڈاکٹر اسد رومی کے نام شامل ہیں، اس وقت “میپ” MAP کے 5 سینٹر قائم ہیں، دو کراچی میں، ایک پشاور، ایک گوجرانوالہ، اور ایک لاہور میں قائم ہے نیو کراچی کے “MAP” کے سنٹر میں ایک ماہ کے دوران 12000 ہزار سے زائد مریض دیکھے جاتے ہیں، سال کے دوران 4 بڑے فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں، اور تمام مریضوں کے فری ڈوگر ٹیسٹ کے علاوہ فری میڈیکل بھی دی جاتی ہیں، ہر میڈیکل سمٹر میں ہفتہ میں سیک بار فری میڈیکل ٹیسٹ اور فری شوگر ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے، آخر میں ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے کہا کہ ہمارے “میپ MAP” کے فری میڈیکل کی خدمات کو جذبہ انسانیت کو مدنظر رکھ کر رہے ہیں، سور اس کو کامیابی سے چلانے میں اوورسیز پاکستانی مقیم ریاض سعودی عرب کا بڑا کلیدی کردار ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں