Personality An Introduction 419

“”” ایک شخصیت ایک تعارف”””

“”” ایک شخصیت ایک تعارف”””

ملاقات ::: اعجا؟ احمد طاہر اعوان
تصاوئر ::: ولید اعجاز اعوان

پی این پی “PNP” نیوز چینل “”دنیا بھر کا تیز ترین نیٹ ورک”” کے ساتھ “” ایک شخصیت ایک تعارف”” کے سلسلے کا آغاز دسمبر س 2022 میں کیا گیا تھا اور اب تک مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات سر انجام دینے والی عظیم شخصیات کے لاتعداد انٹرویوز “”ایک شخصیت ایک تعارف”” کے حوالے سے شامل اشاعت ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہے، اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج “”PNP”” کے حوالے سے آپکی ملاقات “”؟جمیعت علمائے اسلام ریاض”” کے انفارمیشن سیکرٹری شعبہ اطلاعات کی ذمہ داریوں کو بڑھے ہی احسن طریقہ سے پورا کر رہے ہیں،

سوال،،،، آپ کا پورا نام، پاکستان سے تعلق،اور اپنی پوری فیملی کا مکمل تعارف؟

جواب::: نام أبدالی بن نصیر الہی،لقب ترابی دوران تعلیم مدرسے میں أبدال کا نام پڑا تھا جو ابھی تک چل رہا ہے اکثر احباب اب بھی أبدال ترابی سے پہچانتے ہیں۔
تعلق صوبہ پنجاب کے شمالی سرحدی ضلع اٹک کے تحصیل حضرو علاقہ چھچھ سے ہے۔
ہماری فیملی کا تعلق متوسط طبقے کے زمیندار اور پڑھے لکھے گھرانے سے ہے،

سوال،،،، آپکی تعلیمی سرگرمیاں؟ اور کہاں کہاں مصروف رہے؟

جواب؛؛؛ بچپن میں پرائمری کرنے کے بعد “” ادارہ حفظ القران”” کے حوالے سے حضرو شہر میں واقع قدیم مدرسہ جامعہ قاسمیہ حضرو(بانی حافظ محمد رفیع الحسینی رح متوفی2010) سے منسلک تہے، جہاں پر استاذ محترم قاری فضل نواز فارقی سے “”حفظ قرآن”” مکمل کیا اور حافظ قرآن بننے کی سعادت حاصل کی، الحمد للہ اور اسی اثناء میں شادی خان ہائی سیکنڈری اسکول سے پرائیویٹ میڈل پاس کیا۔۔۔

اسکے بعد تجوید آلقران کیلئے مدرسہ مرکزی دارالقراء نمکمنڈی پشاور کا رخ کیا جہاں پر ایک سال تک تجوید القران کورس مکمل کیا اور امتیازی نمبروں سے پاس ھوکر سند فراغت حاصل کی اسی دوران ڈاکٹر احمد علی علوی جو کہ مدرسہ مرکزی دارالقراء کے مہتمم اعلی تھے انکا ایک آن لائن ادارہ ہے “” قرآن ہوم ٹیوٹر”” کے نام سے جو اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات کے لئے اور پورے یورپی ممالک میں تعارف اور مزید فروغ دے رہا ہے، اس میں بطور استاذ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، بعد ازاں اس ادارے کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی بنا دیاگیا یہ شعبان کی سالانہ تعطیلات کا دورانیہ تھا اگلا سال اسی مدرسے میں درس نظامی کے پہلے سال اول میں داخلہ لے لیا اور اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ “” قرآن ہوم ٹیوٹر”” ادارے میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا وہاں مزید دو سال زیر تعلیم رہا اسکے بعد کچھ گھریلو معاملات کی وجہ سے مجھے گھر سے دور رہنا مشکل ھوگیا تھا دوبارہ اپنے علاقے کی طرف آگیا جہاں پر دارالعلوم خلفائے راشدین ویسہ گاؤں میں اپنی تعلیم جاری رکھی اور ساتھ میں امامت کے فرائض بھی انجام شروع کر دیئے،

سوال ،،،، شادی کب ہوئی، اولاد نرینہ؟

جواب:: 30 آگست2018 کو شادی خانہ آبادی سے وابستہ ہو گیا، جس سے اللہ تعلی نے 30 جون2021 کو بیٹے کی نعمت سے نوازا جس کا نام محمد تقی رکھا گیا

سوال،،،، سعودی عرب کب آئے اور کس شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں؟

جواب::؛ 31 آگست 2015 کو ریاض سعودی عرب آمد ھوئی اور اپنے شعبہ إمامت اور درس و تدریس سے وابستہ ھوگئے جو تاحال الحمدللہ جاری و ساری ہے، اور یہ دعا بھی ہے کہ اللہ تعالی کی ذاتی اداس تادم مرگ اسی شعبے سے وابستہ رکھے، آمین ثم آمین

سوال ،،،، جمیعت علمائے اسلام ف ریاض میں کیا ذمہ داری ہے؟

جواب::؛ آج کل میری ذمہ داری انفارمیشن سیکرٹری شعبہ اطلاعات ہے،

سوال ،،،، جس شعبہ کے ساتھ آپ منسلک ہیں اس کا مکمل نام اور آپکی ذمہ داریاں کیا کیا ہیں؟

جواب :::؛ شعبہ درس تدریس اور امامت ادارہ جمعیہ خیریہ تحفيظ القرآن الكريم میں بطور تحفیظ کا مدرس ہوں اور ساتھ ہی میں مسجد میں بھی امامت کے فرائض بھی گزشتہ کئی سالوں سے سر انجام دے رہا ہوں،

سوال :::: سعودی عرب میں رہتے ہوئے شپ کا کوئی پیغام؟

یہاں پر مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے میرا یہی پیغام خاص ہے کہ اس مہمان ملک کے قوانین کا دل سے احترام کریں اور ہر غیر قانونی کام کو کرنے سے قبل 100 بار سوچیں، اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے شب و روز خوب محنت کریں،

سوال:::: سفارت خانہ۔پاکستان ریاض اوورسیز کےمسائل کے حل کے لئے کیا تعاون کرتا ہے؟

جواب:::: سفارت خانہ پاکستان ریاض ماشاء اللہ یہاں کے قوانین کے مطابق اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر مکمل سپورٹ اور ان کے ساتھ مکمل اپنا تعاون کر رہا ہے خصوصا ویلفیئر اتاشی کے کام جس میں ھروب، ایکسپائری اقامہ کے معاملات ہوں یا پھر یہاں کی جیلوں میں مختلف پاداش میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر امور کے معاملات پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے،

سوال::::: ملک کے اندر ہونے والے انتخابات میں جمیعت علمائے اسلام ف کا کیا کردار ہو گا؟ اور جمیعت کی کیا پالیسی ہو گئی؟

جواب::::؛ اپنے طور پر بھرپور انداز میں حصہ لیں گے اور ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے ان شاء اللہ البتہ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی ہوسکتی ہے،

اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے “”PNP”” کی ساری صحافتی ٹیم کے تعاون کا اور بیوروچیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان اور شعبہ فوٹو گرافی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے ولید اعجاز اعوان کا بھی دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا، اور ادارہ “”PNP”” کی کامیابی و کامرانی کے لئے بھی خصوصی دعا کی،
آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

“”” ایک شخصیت ایک تعارف”””” ایک تبصرہ

  1. ماشااللہ اللہ تبارک و تعالی آپ کےعلم و عمل تدریس اور عمر میں برکتیں عطاء فرمائے اللہ آپ سے مرتے دم تک دین کام لے

اپنا تبصرہ بھیجیں