personality an introduction 266

ایک شخصیت ایک تعارف

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)
انسان کی سچی محنت، لگن،مسلسل اور جستجو کبھی رائیگاں نہی جاتی اس کا پھل ضرور کامیابی کی شکل میں ہی انسان کو ملتا ہے، والدین کی خدمت کا جزبہ کبھی ختم نہی ہوتا، آج ہم آپکی ملاقات ایک ایسی ہی محنتی جفاکش اور قابل ستائش شخصیت سے کروائیں گئے خو اپنی شب و روز کی انتھک محنت اور کاوش سے پورے خاندان کی کفالت کا بھی باعث بنے ہوئے ہیں، اور والد کی شفقت کے بغیر ہی پورے خاندان کے لئے ایک عظیم مقام بھی حاصل کئے ہوئے ہیں.
آغا بھائی زیور تعلیم سے آراستہ نہ ہونے کے باوجود صرف ایک ہی لگن کو لئے اپنی کامیابی منزل کی برف رواں دواں ہیں کہ اپنے گھر کی خوشیوں کو آگے لے کر جانا ہے.
آغا بھائی صبح سویرے نماز فجر کے ساتھ ہی اٹھ کر نان روٹی اور چپاتی کے تندور پر آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں، گزڈتہ 10 سال سے روٹی تندور پر اپنا ذاتی کام کے ساتھ منسلک ہیں، اور تندور روٹی کی تیاری اب ان کی پہچان بن چکا ہے.
آغا بھائی روزانہ موسم گرم ہو یا پھر ٹھنڈا بلا ناغہ تندور پر کھڑے نظر آتے ہیں، اور روزانہ کی بنیار پر تقریبا” ایک ہزار تک روٹی بناتے ہیں، اس کے ساتھ ان کا بڑا بھائی بھی ساتھ دیتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں