Bint Al Hassan, a well known personality who specializes in Urdu Literature, hosted a dinner in honor of Mrs. Salma Khan, who specializes in English. 265

اردو ادب میں مہارت رکھنے والی معروف شخصیت مسز بنت الحسن کی جانب سے انگلش میں مہارت رکھنے والی مسز سلمہ خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا

(رپورٹ: مریم شاہد ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )

نظامت کے فرائض مسز بنت الحسن نے ادا کیے،انہوں مسز سلمہ خان کے بارے میں تقریر کی اور ان کی زندگی کے بارے میں بتایا کے مسز سلمہ خان نے ایک طویل عرصہ اپنی زندگی کا بچوں کو تعلیم دینے میں گزار دی،انہوں نے صرف تعلیم ہے نہیں دی بچوں کو بلکے ان کو زندگی گزارنے کے طور طریقے بھی سکھاے ۔مسز بنت الحسن نے پھولوں کے گلدستے سے مسز سلمہ خان کا استقبال کیا۔اس تقریب میں جدّہ کی تمام کمیونٹی کی خواتین نے شرکت کی۔نور الماس نے موسیقی سے اس تقریب میں چار چاند لگا دیے ۔
دیگر مقررین میں نوشین وسیم ،مسز حنا ،رخشندہ پوری ،سمیرا عزیز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مسز سلمہ خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں پر تکلف خانے کا بھی انتظام تھا جس سے خواتین نے بہت لطف اٹھایا تقریب کے اختتام پر مسز بنت الحسن نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام امت مسلمہ کے لیے دعا بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں