لاہور (ایچ ایم فیاض)(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
گرمیوں میں پی جانے والی خالص باداموں کی سردائی تیار کرنے والے ماضی کے چیمپئن لاہور جاوید پہلوان جنہوں نے ہمیشہ بڑے پہلوانوں کے پنجاب بھر میں بڑے بڑے دنگل کرائے دیسی کشتی لڑنے والے جاوید پہلوان کے مطابق اب نہ تو پہلے والے پہلوان رہے نہ ہی حکومت کی کوئی سرپرستی رہی انہوں نے کہا پہلوانوں اکھاڑے جہاں تہجد کی نماز کے بعد ریاضت کا آغاز ہوا کرتا تھا پہلوان ذکر الہیٰ کرتے ہوئے کشتی لڑتے جاوید پہلوان اڑسٹھ سال کی عمر میں اب بھی بارہ سے تیرہ گھنٹے اپنے ہاتھوں سے سردائی گھوٹ کر روزگار کما رہے ہیں بلکہ تیس سال سے دین کی خدمت بھی کر رہے ہیں جاوید پہلوان نے پہلوانی کا کھیل کھیلنے والی نئی نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس کھیل میں مثبت سوچ لیکر میدان میں اتریں اور پاکیزگی کو اپناتے ہوئے ذکر الہیٰ کے بعد مشقت کریں دیکھا جائے تو پہلوانی کا کھیل سنت نبوی بھی ہے.
117