Passengers returning home from foreign countries began to throng 150

بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافر بین الاقوامی ایئرپورٹ پر دن دھاڑے لٹنے لگے

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافر بین الاقوامی ایئرپورٹ پر دن دھاڑے لٹنے لگے، تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سے سالانہ تعطیلات گزارنے کی غرض سے وطن واپس آنے والے پاکستانی ائیرپورٹ سے گھروں کی طرف جانے والے باھر نکلتے وقت دن دھاڑے اپنی محنت اور خو پسینے سے کمائی گئی ، نقدی، قیمتی اسیائم،موبائل اور دیگر ضروری سامان و دستاویز سے محروم ہونے لگے، ان وارداتوں میں تمام ائیرپورٹ پر ایک منطم گروہ اور مقامی پولیس اہل کاروں کی ملی بھگت سے یہ کام کھلے عام ہو رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اس منظم گروہ اور وارداتوں میں ملوث افراد کو کھلی چھٹی ہے، وزیراعظم آف پاکستان شہباز شریف سے انسانیت کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں کی درد مندانہ اپیل اور درخوادت ہے کہ بیرون ممالک سے وطن واپس لوٹنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ان درندوں سے ہمیں بچایا اور تحفظ فراہم کیا جائے اس کے علاوہ ملک کے تمام ایئرپورٹ کی حدود میں ایسے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور اوورسیز کو جانی و مالی خسارہ سے تحفظ فراہم کرنے کے مربوط اور فوری ٹھوس انتظامات کئے جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں