بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر بلاک 3 کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے آج کے اپنے “خطبہ جمعہ” کے دوران کہا ہے کہ “شب بارات” کا دن دعاوں کی قبولیت کی رات ہوتی ہے اس رات کو اپنی پوری اور مکمل عبادت میں گزاریں، منگل کو شب بارات کی فضیلت اور مقدس رات ہے، اس رات انسان کے گناہوں سے توبہ اور استفسار کی عظیم رات سے منسلک کیا گیا ہے، مولانا غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ اپنے والدین کی عزت اور احترام کے رشتے کو کبھی بھی درگزر نہ کریں، مولانا غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ منگل کو شب بارات کی رحمتوں اور دعاوں کی رات ہے، اس رات کو مکمل اور پوری یکسوئی کے ساتھ گزاریں اور اپنے گناہو کی بخشش بھی گڑھ گرا کر کریں، اور ہر قسم کے کبیرا اور صغیرہ گناہوں سے بچا کر رکھیں، ماہ شعبان میں اپنا وقت زیادہ سے زیادہ عبادت میں گزاریں، اللہ پاک اپنے بندوں کی دل دے مانگی گئیں دعاوں کو کبھی رائیگاں نہی جانے دیتا، بخشش کے دروازے خداوند تعالی نے ہر وقت کھولے رکھے ہیں، غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ نماز کے بعد اجتماعی دعا میں ضرور شامل ہوا کرو، نجانے اللہ کس کی اور کس وقت دعا کو قبولیت بخش دے، اللہ سے دعا مانگتے رہا کریں، وہ اپنے بندوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتا، شعبان کا روزہ ضرور رکھیں، اور آنے والے رمضان کو پورے خشوع کے ساتھ گزارنے کی تیاری میں ابھی سے لگ جائیں، اللہ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے.