دین اسلام میں والدین کو بلند رتبہ حاصل ہے ۔ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں.صاحبزادہ حامد رضا 85

دین اسلام میں والدین کو بلند رتبہ حاصل ہے ۔ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں.صاحبزادہ حامد رضا

سیالکوٹ .خصوصی/حاجی محمد ناصر قادری (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جانشین شیخ الحدیث ،سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد جموں و کشمیر و جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ حامد رضا اورحضرت علامہ مولانا سلیمان ابرہیم مدنی نے کہا ہے کہ دین اسلام میں والدین کو بلند رتبہ حاصل ہے ۔ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور ان کی خدمت کرنا عبادت کا درجہ ہے ۔ قرآن کریم میں والدین کی عزت کا ذکر کیا گیا ہے اور نبی مہربان رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی احادیث کی روشنی میں والدین کی عز ت کرنا ہے اور مرحوم والدین کے لیے صدقہ جاریہ کا اہتمام کرنا ہے ۔ پاکستان سنی تحریک کے کارکن حقیقی معنوں میں اولیاء اللہ کے ویژن کے ترجمان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر محمد زوہیب قادری کی والدہ ماجدہ کے ختم چہلم پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس ، شیخ عرفان قادری ،علامہ قاری نذیر قادری ،قاری کبیر چشتی ،حافظ اعظم قادری،حافظ احمد رضا قادری ،قاری اقبال چشتی، قاری اصغر عطاری ویگر ذمہ داران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں مشاورت بھی ہوئی اور کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر پاکستان سنی تحریک خصوصی محافل اور نعت خوانی کا اہتمام کرے گی ۔ شہری و دیہی سطح پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور نبی مہربان کی آمد کے سلسلہ میں خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ۔ ختم چہلم اور قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے مرحومہ مغفورہ کی بخشش اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں