(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم ہوگئی اور شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے پہلی مرتبہ انڈیا کے خلاف میگا ایونٹ میں152رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے10وکٹوں سے فتح سمیٹ لی ہے.
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز مقابلے کا ٹاس ہوا جس کو پاکستان نے جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ اور بھارت نے پاکستان کے خلاف مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے تھے.ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخ رقم ہوگئی اور شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے پہلی مرتبہ انڈیا کے خلاف میگا ایونٹ میں152رنز کا ہدف بغیرکسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹ لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کردی جبکہ محمد رضوان نے بھی اپنی بیٹنگ سے پاکستان کا نام روشن کرتےہوئے 2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی.پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے ٹاکرے میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شراکت داری کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے.وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 3چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 55گیندوں پر78رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 52گیندوں پر 68رنز بنائے.سورماؤں کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے.بھارت کی دوسری وکٹ 6رنزپر گری اور کے ایل راہول 3رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے.پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے سوریا کمار کو 11رنز پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا.رویندرا جدیجا 13رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ،قبل ازیں رشبھ پنت39رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے.بھارت کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بھارتی کپتان ویرات کوہلی تھے جو کہ 57رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔
روایتی حریف کی جانب سے 7ویں آؤٹ ہونے والے بلے باز ہاردیک پانڈیا تھا جو کہ 11رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے.
پاکستان کی جانب سے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کو مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز پر محدود کردیا گیا،گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3سورماؤں کو گھر کی راہ دکھائی جبکہ حسن علی نے 2،حارث رؤف اور شاداب خان نے 1،1وکٹ حاصل کی،بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان ویرات کوہلی نے 57بنائے جبکہ رشبھ پنت 39اور رویندرا جدیجا13سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے.قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرت ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ اچھی ہے،جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے،اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں جبکہ شام کو اوس پڑسکتی ہے اس کا فائدہ اٹھائیں گے.بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم نے بھی باؤلنگ ہی کرنی تھی،ہمیں پتہ ہے بڑا میچ ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان شامل محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ٹیم میں شامل شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی ٹیم کا حصہ حارث رؤف ، شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ حیدر علی کو بابر الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
انڈیا پلیئنگ الیون میں کپتان ویرات کوہلی ، روہت شرما ، کے ایل راہول شامل سوریا کمار ، ہاردک پانڈیا ، روندرا جدیجا ٹیم میں شامل محمد شامی ، جسپریت بھمرا ، روی چندرن ایشون شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 ٹی 20 میچ کھیلے گئے، پاکستان نے ایک جیتا، 6 میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔ پاکستان کو بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز میں واحد فتح بنگلور کے مقام پر دسمبر 2012 میں ملی تھی جب اس نے بھارت کو 5 وکٹوں سے زیر کیا۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں روایتی حریف 5 مرتبہ آمنے سامنے آئے، دونوں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی معرکہ 2007 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تھا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ 20اوورز میں 141 ،141 رنز بنائے جس کے بعد ٹائی بریکر کیلئے بول آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ اور رابن اتھاپا نے وکٹوں کو ہٹ کیا جبکہ پاکستان کے یاسر عرفات، عمر گل اور شاہد آفریدی تینوں ہی کا نشانہ چوک گیا۔ 10 روز بعد دونوں ایک بار پھر 2007 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں مدمقابل آئے، پاکستان ہدف کے قریب آکر بھی فتح سے دور رہ گیا۔
دونوں ٹیمیں 2012 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک بار پھر مدمقابل آئیں اور اس میچ میں بھارت نے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ 2012 میں ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا ،2 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلور میں ہوا جس میں پاکستان ٹیم 5 وکٹ سے کامیاب ہوئی لیکن احمد آباد میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرایا۔
بنگلا دیش میں 2014 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا جو اس نے با آسانی3 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
2016 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کے میچ میں ڈھاکا میں مدمقابل آئیں۔ پاکستان ٹیم 83 پر آؤٹ ہوگئی ،محمد عامر نے بھارت کو پریشان کیا مگر کم رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
2016کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی بھارت کا پاکستان پر پلہ بھاری رہا اور کلکتہ کے ایڈین گارڈنز پر ہوم ٹیم 6 وکٹ سے فتحیاب رہی۔
پاک بھارت ٹی ٹونٹی میچز میں بیٹسمینوں کی کارکردگی دیکھی جائے تو کوہلی 6 میچز میں 254 رنز بناکر کامیاب بیٹسمین ہیں جبکہ شعیب ملک 164 رنز بناکر دوسرے اور محمد حفیظ 156 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ عمر گل 11 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین باؤلر ہیں، عرفان پٹھان نے پاک بھارت میچز میں 6 جبکہ محمد آصف نے 5 وکٹیں حاصل کیں.