کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان کے معروف نعت خواں اور ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید اور دل دل پاکستان کے گلوکار 7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے “”PIA”” کے ایک طیارہ حادثہ میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے آج انکی 6ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ انکی زندگی کے معروف اور شہرت یافتہ ملی نغمے آج بھی زبان عام پر ہیں۔ پاکستان کے ممتاز عالم دین طارق جمیل نے جنید جمشید کی زندگی ہی بدل دی۔ “”دل دل پاکستان” سے دلوں پر راج کرنے والے جنید جمشید کی آج چھٹی برسی پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے۔ جنید جمشید نے اپنی زندگی کے کیرئر کے عروج پر گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا اور خود کو تبلیغ اسلام کی راہ پر ڈالا اور گلوکاری کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ کر اور پھر نعتیہ کلام پڑھ کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے کے ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہو گئے تھے۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور کروڑ کروٹ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنائت فرمائے۔۔۔۔۔آمین ثم آمین