Pakistan's Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari has reached the capital Riyadh on a two-day official visit to Saudi Arabia 143

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ایئرپورٹ پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور سعودی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا.
پاکستانی دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ دورے میں بلاول بھٹو زرداری اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ سعودی پاکستان سپریم کوارڈینیشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے.
سرکاری مصروفیات کے علاوہ وزیر خارجہ مقامی میڈیا سے گفتگو اور مملکت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے.
دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون فروغ پائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں