سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
قائد نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے معمار ہیں، انہی کے دور میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی اور اربوں ڈالر کی سی پیک اور پاکستان کے اپنے وسائل 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرکے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ زراعت ہری ہوگئی، صنعتوں کی بند چمنیاں بند چلنے لگیں، روزگار واپس آیا، برآمدات میں اضافہ ہوا، ملک میں سب سے کم سطح 3.5 فیصد پر مہنگائی تھی اور ترقی کی شرح 6.5 فیصد تھی۔ نواز شریف اسی سفر کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان واپس آرہے ہیں۔21 اکتوبر کو انشاءاللہ طے شدہ پروگرام کے مطابق قائد میاں نواز شریف پاکستان تشریف لا رہے ہیں اور پوری قوم ان کا تاریخی استقبال کرے گی۔ پارٹی رہنماؤں سے بھی استدعا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کے عظیم الشان استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔