Pakistan's Committed Youth 7

آج کا پاکستان پرعزم نوجوان: یوتھ فورم الریاض کا پروگرام

رپورٹ عالم خان مہمند
ریاض میں یوتھ فورم الریاض کے زیر اہتمام “آج کا پاکستان پرعزم نوجوان” کے عنوان سے ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔ توصیف احمد نے ترانہ پیش کیا۔

پاکستان کے معروف موٹیوشنل سپیکر نجیب حنفی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ “نوجوان قوم کا مستقبل ہیں۔ آپ کی محنت اور عزم ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہیں۔ ہر نوجوان کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔”

ڈاکٹر شعیب بدر، نائب سرپرست یوتھ فورم ریاض نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ “تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی ضروری ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور مل کر ایک مضبوط معاشرہ تشکیل دینا چاہیے۔ نوجوانوں کو اپنے اندر قیادت کے اوصاف پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔”

پروگرام کے اختتام پر صدریوتھ فورم ریاض، محمد ابراہیم جٹ نے کہا کہ “یہ نوجوان ہی ہیں جو اپنے عزم و ہمت کے ساتھ پاکستان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ ہمیں مل کر ایک ایسا ماحول بنانا ہوگا جہاں نوجوان اپنی سوچ و صلاحیت کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔”

یہ پروگرام نوجوانوں کی تربیت اور ان کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہوا اور شرکاء نے اس کی بھرپور ستائش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں