Pakistan's Caretaker Federal Minister for Religious Hajj Affairs 115

پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی حج امور ، ممتاز مذہبی اسکالرز اور “”دنیا نیوز”” کے مذہبی پروگرام “”پیغام”” کے اینکر پرسن انیق احمد مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری کے بعد ریاض پہنچ گئے

خصوصی رپورٹ/ اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی حج امور ، ممتاز مذہبی اسکالرز اور “”دنیا نیوز”” کے مذہبی پروگرام “”پیغام”” کے اینکر پرسن انیق احمد مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری کے بعد ریاض پہنچ گئے،نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کی مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح سے ملاقات ہوئی ہے جس میں آئندہ حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔مدینہ منورہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح نے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا خیر مقدم کیا۔
دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئندہ حج 2024 کے لئے پاکستانی حجاج کرام کے لئے مدینہ منورہ میں رہائشیوں سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
اپنے ریاض کے دورہ کے دوران ریاض میں اعلی سعودی قیادت اور سعودی وزیر حج و عمرہ سے بھی ملاقات کریں گئے اور آئیندہ سال 2024 کے دوران حج انتظامات کے بارے میں بھی بات چیت کریں گئے انیق احمد سعودی عرب ریاض میں اپنے قیام کے دوران سفیر پاکستان احمد فاروق سے بھی ملاقات کریں گئے، اور توقع ہے کہ ریاض میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی ریاض سے بھی خصوصی ملاقات اور خطاب کریں گئے، اس سال سعودی وزیر حج و عمرہ کی طرف سے بہترین حج انتظامات کو بھی انیق احمد نے بے حد سراہا، انیق احمد نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے سال 2023 کے دوران دنیا بھر کے مسلمانوں اور حجاج کرام کو دی جانے والی بہترین حج انتظامات اور سہولیات کی بے حد تعریف بھی کی، اور سعودی قیادت کی ان عظیم خدمات کے انتظامات کو بھی بھرپور طریقے سے سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں