سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جنرل بلال اکبر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا 301

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جنرل بلال اکبر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جنرل بلال اکبر نے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کے ہمراہ میٹرو لیبر کیمپ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.
اس موقع پر کیمپ کی انتظامیہ نے بریفنگ دی اور تمام ورکرز کو مہیا سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ واضح رہے ہے کہ یہ لیبر کیمپ(BACS) 4 کمپنیوں کا کنسورشیم ہے اور اس میں پاکستانی ورکرز کی تعداد تمام ورکرز کا 30 فیصد ہے- یہ کمپنیاں میٹرو پراجیکٹ ک لائن اون اور لائن ٹو کی تعمیر کر رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس کیمپ میں 30 فیصد ورکرز کا تعلق پاکستان سے ہے ہے۔ سفیر نے پاکستانی ورکرز سے خطاب کیا اور تفصیل سے ان کے مسائل سنے۔جنرل بلال اکبر اور سہیل بابر نے پاکستان کے تمام ورکرز کو کو مہیا کی جانے والی سروسز پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں