Saudi Arabia imposes travel ban on new corona virus 294

سعودی عرب جانے کا خواہش مند پاکستانی پریشان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ پاکستان میں سائینو ویک کی دو خوراکیں جبکہ فائزر کی، پاکستان سے دبئی آچکا ہوں لیکن صحتی ایپ پر اب بھی فائزر ویکسین شو ہورہی ہے، مگر کیوں؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ مملکت میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیے چار ویکسینز لگائی جارہی ہیں جن میں فائزر، اسٹرازینکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔جوازات کا کہنا تھا کہ اگرچہ سائنوویک اور سائنو فام کے استعمال کی عالمی صحت کے ادارے نے منظوری تو دی ہوئی ہے تاہم سعودی عرب میں صرف چار ویکسینز ہی لگائی جا رہی ہیں۔صحتی ایپ میں کسی تکنیکی وجوہات کے سبب فائزر ویکسین کا اسٹیٹس شو نہیں ہورہا ہوگا۔سفری پابندی کے حوالے سے سعودی عرب میں پاکستان سمیت چھ ممالک کے شہریوں کو براہ راست آنے کی اجازت دی جا چکی ہے تاہم انہیں مملکت آنے کے بعد پانچ دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملک میں کوئی بھی ویکسین لگوائی ہوں انہیں مملکت آنے کے بعد ایک بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی تاکہ وہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں