پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ملکی ثقافت اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنائیں.سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا پیغام 62

پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ملکی ثقافت اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنائیں.سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا پیغام

شاہین جاوید : ریاض سعودی عرب،پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو ریاض سیزن کے تحت پاکستانی ویک کا اغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ملکی ثقافت اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنائیں.

ریاض سیزن 2024 کے ثقافتی پروگرام سویدی پارک کا آغاز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 13 اکتوبر سے شروع ہوگا جو کہ 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ریاض سیزن دنیا بھر کے لیے سیر و تفریح اور ثقافت کا بہترین اور عمدہ نمونہ پیش کرتا ہے۔ریاض سیزن کے السویدی پارک میں تقریبات میں 9 ممالک کے ثقافت ، فن ، روایتی کھانے، ان کی ثقافت اور فنون لطیفہ سے متعارف ہونے کے مواقع ملے گیں۔سعودی حکومت کی جانب سے یہ تمام تر تفریحات شائقین کےلیے بلکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ السویدی پارک میں داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے البتہ ویبسائٹ کے زریعے مفت رجسٹریشن کروانا ہو گی۔
یہ سیزن کثیر الثقافتی تقریبات، موسیقی، فنون لطیفہ، روایتی کھانوں اور مختلف قوموں کی ثقافتی وراثت کے بھرپور مظاہر کے ساتھ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ جن 9 ممالک کے فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ان میں ہندوستان ،فالپائن، انڈونیشیا ، پاکستان ، یمن ، سودان ، شام اور مصر شامل ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے ان تمام ممالک کی ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا جائے گا ۔اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ملک کے لئے خصوصی دن اور ہفتے مقرر لئے گئے ہیں۔تا کہ شائقین کو ان ممالک کے روایتی کھانوں، موسیقی، رقص اور دستکاری کا مزہ چکھنے کا موقع ملے گا۔بچون کی تفریح کے خصوصی کارنیول، اسٹیج پروگرام اور کھیل کے میدان ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں