پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کا نیٹ ورکنگ ڈنر، کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال 78

پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کا نیٹ ورکنگ ڈنر، کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال

ریاض رپورٹ عالم خان مہمند:پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے اعزاز میں مجلس پاکستان کی جانب سے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں پاکستان کی مختلف آئی ٹی کمپنیاں اور سٹارٹ اپس کے مالکان، سعودی عرب میں موجود پاکستانی کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔

عشائیہ کا مقصد پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے درمیان تعلقات استوار کرنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور نئے تجارتی مواقع کی تلاش تھا۔ شرکاء نے سعودی عرب میں آئی ٹی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے آپس میں رابطے قائم کیے اور ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو کی۔

اس موقع پر مجلس پاکستان کے سرپرست سید ثاقب زبیر، صدر مجلس پاکستان رانا عبد الرؤف، نائب صدر رانا سرفراز، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ، پاکستان بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری ظفر جاوید اور پروفیسر رفیق چوہدری نے بھی شرکت کی اور سعودی عرب میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی ترقی کے امکانات پر گفتگو کی۔

نیٹ ورکنگ ڈنر کے دوران پاکستانی انٹرپرینیورز نے سعودی عرب میں اپنی کمپنیوں کی توسیع اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات عالمی سطح پر پاکستانی کمپنیوں کی پہچان اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔

عشائیہ کے اختتام پر شرکاء نے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایک خوشگوار ماحول میں شرکاء نے ایک دوسرے کو کاروباری کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات دیں۔
منتظمین اور شرکاء نے سعودی گورنمنٹ بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور سفارت خانہ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں