پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی قوم نے ملکِ پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کو ملی اور قومی جذبے کیساتھ مناکر وطن سے محبت اور الفت کا اظہار کیا 107

پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی قوم نے ملکِ پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کو ملی اور قومی جذبے کیساتھ مناکر وطن سے محبت اور الفت کا اظہار کیا

برلن رپورٹ، مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے شہر ہانوور Hannover میں اسلامک سنٹر گلزارِ مدینہ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ہانوور شہر اور گردونواح میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بزرگ شخصیات نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور یومِ آزادی کو بھرپور طریقہ سے سیلبریٹ کیا .
پروگرام کو صدر کلچرل اینڈ اسلامک سنٹر چوہدری ٹِکا خان نے ہوسٹ کیا جبکہ امام و خطیب جامعہ ہٰذا نے ان کی معاونت کی ، نائب صدر چوہدری اظہر ساہی کے صاحبزادے سمیر ساہی کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا ، نعت شریف اور ملی نغموں کیساتھ حاضرین نے پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا ، اور کمیونٹی کی بزرگ شخصیات نے پاکستان کیلئے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار بھی کیا اور بچوں کو تایخِ پاکستان سے روشناس کیا ، جبکہ سیکرٹری اسلامک سنٹر حمزہ طاہر نے پروجیکٹر پر قومی ترانے کیساتھ پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کی ڈاکمنٹری فلم دکھا کر پروگرام کو چار چاند لگا دئے اورحاضرین میں پاکستان کی یاد کو تازہ کر دیا ، بعد ا زاں ملی نغموں اور نعروں کی گونج میں آزادی کا خوبصورت کیک کاٹا گیا اور انتظامیہ کے دوستوں چوہدری مقصود سندھو ، چوہدری اظہر ساہی , بھٹی برادران اور نوجوان ساتھیوں انجینئر رانا ارسلان ، عاصم خان ، ایاز احمد ، حمزہ طاہر ، چوہدری پرویز گجر اور انتظامیہ کے دیگر احباب نے حاضرین کی لذیز کھانوں اور مٹھائی کیساتھ تواضح کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں