سعودی عرب میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا انعقاد کیا گیا, جس میں پاکستان کے سفیراحمد فاروق اور پاکستانی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح 117

پاکستانی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین سعودی عرب کے ایکسپو سینٹر ریاض میں پاکستان ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا افتتاح کیا

رپورٹ زبیر خان بلوچ، پی این پی نیوز ایچ ڈی

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں “ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو” کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں مختلف ممالک نے شرکت کی ہے اور اپنے سٹالز لگائے ہیں۔ پاکستانی پویلین کا افتتاح وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس، چوہدری سالک حسین نے پاکستانی سفیر احمد فاروق کے ہمراہ کیا۔

پاکستانی پویلین کا افتتاح وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس، چوہدری سالک حسین نے پاکستانی سفیر احمد فاروق کے ہمراہ کیا.مزید بات کرتے ہوۓ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے.

افتتاحی تقریب کے دوران چوہدری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے ایکسپو کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی نمائشیں پاکستان کو مختلف مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں، اور حکومت کی کوشش ہے کہ سعودی مارکیٹ میں جاری منصوبوں میں پاکستانی ہنرمندوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ساتھ ہی ایگزیکٹو شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کے لیے بھی مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزارت اوورسیز اور پنجاب کے ادارے ایک مشترکہ پورٹل کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل منظور کیا ہے، جس کے بعد ان عدالتوں کے قیام سے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں