رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستانی بائیکرز گروپ کا گروپ سعودی عرب کا وزٹ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات اور ایران سے ہوتا ہوا ایک سے دو ہفتوں میں واپس پاکستان پہنچے گا ۔ بائیکرز کے گروپ لیڈر مکرم ترین خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ،سعودی ،اندین ،بنگلہ دیش اور دیگر کمیونٹیز نے بے حد پیار دیا ہے جس کو زندگی بھر نہیں بھلا سکیں گے ،اس موقع پر بالخصوص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بہترین حکمت عملی اپنائی ہے ،سعودی بائیکرز کی جانب سے بے حد پیار ملا ہے انہوں نے بھی وعدہ کیا ہے کہ بہت جلد ہم بھی پاکستان سیر کے لیے آئیں گے اور ملکر سیاحت کے لئے کام کریں گے۔