ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان رائیٹرز کلب ریاض””PWC”” کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن نے جدہ سے ریاض آئے ہوئے سینئر صحافی اور “” روزنامہ جسارت کراچی”” کے بیورو چیف سید مسرت خلیل کے واپس جدہ جانے سے قبل آج اپنی اقامت گاہ پر ایک TEA REFRESHMENT PARTY””
کا خصوصی اہتمام کیا، اس موقع پر سید مسرت خلیل بطور مہمان خصوصی، “”کلب”” کے فنانس سیکریٹری زبیر احمد بھٹی، ولید اعجاز اعوان، “”PNP”” نیوز چینل کے مینجنگ ڈائریکٹر “”MD”” زبیر خان بلوچ، اعجاز احمد طاہر اعوان “”PNP”” بیورو چیف، کلب کے صدر نوید الرحمن، سید اطہر معین، لیئق حسین، اور ماجد معیز نے شرکت کی.
اس خصوصی نششت کے مہمان خصوصی جدہ سعودی عرب کے سینئر صحافی سید مسرت خلیل تھے، اس موقع پر سید مسرت خلیل نے کہا کہ یہاں پر شعبہ صحافت سے منسلک سب صحافی شوقیہ طور پر “”صحافت”” کر رہے ہیں، اور اپنے اپنے اخبارات اور ٹی وی چینل کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اولیت دے کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، صحافت ریاست کا چوتھے ستون کا درجہ بھی رکھتی ہے، اس مقدس پیشہ کو مدنظر رکھ کر ملک اور قوم کے بہترین مفاد کے لئے اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں، سید مسرت خلیل نے کہا کہ پاکستان رائیٹرز کلب “”PWC”” ریاض اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے گرانقدر سماجی خدمات بھی سر انجام دے رہا ہے، اور پاکستان کے تمام قومی تہواروں کو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منایا جاتا ہے جس سے دونوں ممالک پاک سعودی اخوتی رشتوں کے اندر پختگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،
سید مسرت خلیل نے مزید کہا کہ پاکستان رائیٹرز کلب “”PWC”” کے تمام ممبران شب و روز ادارے کو مضبوطی کے بندھن میں لانے کے لئے کوشاں ہیں.
اس نششت میں “”PWC”” کے فنانس سیکریٹری اور ریاض کے معروف شاعر و ادیب زبیر احمد بھٹی نے اپنے منفرد انداز میں اپنا پنجابی اور اردو کا مخصوص کلام پیش کیا اور تقریب میں مدعو سب مہمانوں نے انہیں خوب داد دی.
آخر میں تقریب کے میزبان نوید الرحمن نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اس طرح یہ یادگار نششت نماز عشاء کے بعد اختتام پذیر ہوئی.