Pakistan Writers Club Riyadh/Saudi Arabia 190

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض/سعودی عرب “”PWC”” کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا

ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض/سعودی عرب “”PWC”” کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن نے کل بروز پیر “”MONDAY”” کو بعد نماز عشاء سعودی عرب کے سینئر صحافی اور “”روزنامہ جسارت کراچی”” کے بیورو چیف سید مسرت خلیل (بطور مہمان خصوصی) اور دیگر صحافیوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ایک
“”TEA REFRESHMENT PARTY “”
کا خصوصی اہتمام کیا ہے، اسخصوصی نششت کے موقع پر “”PWC”” کے سینئر ممبران کو بھی شرکت کی باقاعدہ طور پر خصوصی دعوت دی گئی ہے، یاد رہے کہ سینئر صحافی سید مسرت خلیل گزشتہ کئی دنوں سے جدہ سے ریاض مختصر دورہ پر اپنے صاحبزادے عبدالعزیز خلیل کے پاس ریاض آئے ہوئے تھے، اور عنقریب وہ جدہ واپس جا رہے ہیں،ان کے ریاض کے دورہ کے دوران انکی مصروفیات کا سلسلہ مصروف ترین رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں