سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی مقبول ادبی، ثقافتی اور سماجی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض و لیڈیز چیپٹر نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب منعقد کی 117

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی مقبول ادبی، ثقافتی اور سماجی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض و لیڈیز چیپٹر نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب منعقد کی

ریاض رپورٹ : شاہین جاوید (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی مقبول ادبی، ثقافتی اورسماجی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض و لیڈیز چیپٹر نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب منعقد کی۔جس میں نوجوان طلبہ و طالبات, معروف مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے ملی جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی۔
تقریب کی صدارت کلب کے صدر انجینئر نوید الرحمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی جدہ سے خصوصی دعوت پر آئے ہوئے معروف سینئر صحافی سید مسرت خلیل تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں آزادی کی نعمت پر اللہ تعالٰی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن کی ازادی اور ترقی اور کامیابی برقرار رکھتے ہوئے اسلامی تعلیمات ، قائد آعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں مطابق عظیم تر بنائیں گے۔اللہ پاک ہم کو ایک مضبوط پاکستان کی تکمیل کے لئے متحد کردے۔ انھوں پاکستان رائٹرز کلب کی طرف سے صحافتی خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کرنے پر کلب کے صدر نوید الرحمن, نائب صدر زبیر بھٹی, کنوینر ڈاکٹر فرح نادیہ اور تمام ممبران کا شکریہ ادا جنہوں نے اس اعزاز سے نوازا۔ ڈاکٹر نادیہ نے کلب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اسکول کے طلبہ و طالبات کو یوم آزادی پر اپنے خیالات پیش کرنے کے دعوت دی۔ انھوں نے کہا نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہیں۔ انھیں قیام پاکستان سے اچھی طرح آگاہی ہونی چاہیئے۔ بچوں نے ملی نغمے اور ترانے بھی پیش کئے۔ کمیونٹی کی معروف خواتین بلقیس صفدر، میمونہ مرتضی، یاسمین ظہیر، شہناز قریشی، ارم فیصل، عریبہ عاصم، ساجدہ چودھری اور دیگر نے پاکستان کی آزادی اور سلامتی پر بہت جاندار خیالات کا اظہار کیا اور پوری قوم سمیت پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے زبیر بھٹی اورصحافی نوید الرحمن راجہ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں صدر تقریب نوید الرحمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا وہ رائٹرز کلب نوجوان کے لئے اور قومی یکجہتی کے لئے تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں گے۔ پروگرام کی نظامت ولید اعجاز طاہر اعوان نے کی۔ قبل ازیں پروگرام کا آغاز اسامہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں